ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جے للتا موت کی عدالتی جانچ کے مطالبہ کو لے کر سیلوم خیمہ بھوک ہڑتال کرے گا

جے للتا موت کی عدالتی جانچ کے مطالبہ کو لے کر سیلوم خیمہ بھوک ہڑتال کرے گا

Wed, 08 Mar 2017 20:22:01    S.O. News Service

چنئی، 8/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی موت کی عدالتی تحقیقات کے مطالبہ کو لے کر اوپنیرسیلوم خیمہ آج ریاست گیر پیمانے پر بھوک ہڑتال کرے گا۔بھوک ہڑتال کا فیصلہ دہلی میں واقع ایمس کے ڈاکٹروں کی طرف سے اپو لو اسپتا ل کو بھیجی گئی 14صفحاتی رپورٹ کے انکشاف کے بعد لیا گیا۔پنیرسیلوم کے حامی چنئی میں واقع راجتنم اسٹیڈیم میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے، اس بھوک ہڑتال میں خود پنیرسیلوم بھی شامل ہوں گے۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ کافی وقت سے اے آئی اے ڈی ایم کے کی سابق  سربراہ جے للتا کی موت پر شکوک وشبہات بنے ہوئے ہیں، جسے مسلسل پنیر سیلوم خیمہ اٹھاتا رہا ہے کہ ایک وزیر اعلی جس کو زید سیکورٹی حاصل ہو، ساتھ ہی ان کی صحت بھی خراب ہو، ایسے میں ان کی رہائش گاہ پر ایمبولینس پہلے کیوں نہیں تھی؟ساتھ ہی ان کو اسپتا ل میں داخل کراتے وقت ان کی رہائش گاہ کے سی سی ٹی وی کیمرے کیوں نہیں کام کر رہے تھے؟اس طرح کے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے میں لگا انا ڈی ایم کے کے پارٹی لیڈروں کا ایک خیمہ مسلسل جانچ کا مطالبہ کرتا رہا ہے،  پنیرسیلوم خیمہ کا بھوک ہڑتال پر بیٹھنا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کتنے لوگ اس ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، جس سے اس معاملے سے سیاست مزید بھی تیزہوسکتی ہے۔
 


Share: